لاہور،کرپشن کے خلاف قوم متحد،پارلیمانی نظام کو کمزور نہ کیا جائے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

اتوار 25 فروری 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے اور کرپٹ جوبھی ہے اس کا عدالتی احتساب ہونا چاہیے۔ لیکن کرپشن کے خاتمے کی آڑ میں سیاسی پارلیمانی نظام کو کمزور نہ کیا جائے۔ مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے۔

جس کے عوام نے عدلیہ کی بحالی تحریک میں بڑا اہم کردار اداکیا تھا۔ اب بھی قوم عدلیہ کے ساتھ ہے ۔ لیکن کچھ فیصلوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیاسی عدم استحکام کا عالمی سطح پر اچھا پیغام نہیں جارہا ۔ اس کا سد باب ہونا چاہیے۔ عوام چاہتے ہیں کہ عدلیہ آزادی کے ساتھ کام کرے مگر کسی شخص کی غلطی کی سزاپوری قوم کو نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی پر قوم افسردہ ہے۔

عدالتی فیصلوں میں انصاف اور تواز ن ہونا چاہیے، ٹکراو اور تعصب نہیں۔ سیاست سیاستدانوں کا ہی کام ہے۔ عدلیہ ، فوج اور پارلیمنٹ کا کردار بھی آئین نے متعین کردیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے سیاسی جدوجہد کی ایسی صف بندی کرنی چاہیے کہ جس سے آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :