پی ایس ایل3 ، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے آسان ہدف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 فروری 2018 22:47

پی ایس ایل3 ، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے آسان ..
دبئی (ارد و پوائنٹ تاز ہ ترین اخبار۔25فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 132رنز کا ہدف دیدیا ہے۔پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،اس کے آﺅٹ ہونے والے پہلے بلے باز کامران اکمل تھے جو 14 رنز بناکر محمد عامر کی ان سوئنگ کو نہ سمجھ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

محمد عامر نے شاندار گیند بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تمیم اقبال کی بھی وکٹ حاصل کی جو 11 رنز بناکر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

(جاری ہے)

تیسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جو شاہد آفریدی کی گیند پر کپتان عماد وسیم کو کیچ دے بیٹھے۔حارث سہیل بھی سکور بورڈ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں ناکام رہے اور محمد عرفان جونیئر کی گیند پر ملز کو تھرڈ مین پر کیچ دے بیٹھے۔

ابتسام شیخ کو پچھلے میچ میں اچھی بولنگ کا صلہ ملا اور انہیں پانچویں نمبر پر بھیجا گیا تاہم وہ 2 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے ۔کپتان ڈیرن سیمی اور ڈوین سمتھ کے درمیان رابطہ کے فقدان کے باعث سیمی رن آﺅٹ ہوگئے۔عمید آصف سات رنز بنا کر آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ جورڈن بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹے۔وہاب ریاض8رنز بناکر رن آﺅٹ ہوئے۔