سری دیوی کی نعش آج رات ورثاء کے حوالے نہیں کی جائیگی،دبئی حکام

نعش کل سوموارکوملے گی اور ورثاء سری دیوی کی نعش کے ساتھ کل بھارت کیلئے روانہ ہوں سکیں گے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 فروری 2018 22:26

سری دیوی کی نعش آج رات ورثاء کے حوالے نہیں کی جائیگی،دبئی حکام
دبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری 2018ء) : بالی وڈ کی لیجنڈ ری اداکارہ سری دیوی کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ہوگئی ہے،جبکہ ان کے ورثاء اب فرانزک رپورٹ ملنے کاانتظار کررہے ہیں،دبئی حکام نے ورثاء کوآگاہ کیاہے کہ اداکارہ سری دیوی کی نعش اتوار کی رات حوالے نہیں کی جاسکے گی،نعش کل سوموارکوملے گی اور ورثاء سری دیوی کی نعش کے ساتھ کل بھارت کیلئے روانہ ہوں سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی لیجنڈ ری اداکارہ سری دیوی کی ہلاکت کے 19گھنٹے بعد بھی ان کی نعش ورثاء کے حوالے نہ کی جاسکی۔دبئی حکام کے مطابق اداکارہ سری دیوی کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ہوگئی ہے تاہم فرانزک رپورٹ آنے میں ابھی وقت لگے گا۔جنرل ڈیپارٹمنٹ فرانزک حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈیڈ باڈی کوآج ورثاء کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

کل سوموار کوہی ڈیڈ باڈی کو بھارت کیلئے روانہ کیا جاسکتا ہے۔خلیج ٹائمزکا کہنا ہے کہ اگرکسی شخص کی موت ہسپتال سے باہرواقع ہوئی ہوتوان تمام ٹیسٹ کیلئے چوبیس گھنٹے درکار ہوتے ہیں اسی کے پیش نظرپولیس اپنی کاروائی کررہی ہے۔دبئی حکام کامزید کہناہے کہ سری دیوی کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ہوگئی ہے تاہم ابھی فرانزک رپورٹ میں مزید وقت لگے گا۔

اس لیے اداکارہ کے ورثاء کوآج اتوار کی رات نعش نہیں دی جاسکے گی۔ واضح رہے بالی وڈ کی لیجنڈ ری اداکارہ سری دیوی کی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی۔سری دیوی اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئی ہوئی تھیں۔جہاں پراچانک انہیں سینے کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔سری دیوی کے انتقال کی خبرسن کران کے پرستار اور ساتھی اداکارشدید صدمے میں مبتلا ہوگئے۔تاہم ابھی ان کی نعش دبئی سے بھارت منتقل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :