حاجی صالح محمد گچکی بقضائے الہٰی انتقال کرگئے

اتوار 25 فروری 2018 22:10

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) حاجی صالح محمد گچکی بقضائے الہٰی انتقال کرگئے۔ وہ پنجگور کے معروف تاجرحاجی جمعہ خان گچکی ، عبدالحمید گچکی، بولان میڈیکل کالج شعبہ اورل میڈیسن کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد گچکی ،ڈویژنل فارسٹ آفیسر عبدالقدیر گچکی کے والد، پنجگور ایئر پورٹ کے سول ایوی ایشن آفیسر سنجران گچکی کے دادا، سعید یوسف کے نانا تھے مرحوم کی فاتحہ خوانی انکے آبائی شہر گر مکان پنجگور میں جاری ہے۔ بعدازاں فاتحہ خوانی کوئٹہ میں لی جائے گی۔