پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کرلیا

اتوار 25 فروری 2018 22:10

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) قمبر تحصیل کے گاؤں گھوگھارو میں پکھو تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرنے کے بعد مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے قیمیتی سامان اپنے ساتھ لے گئے جبکہ مزاحمت کے دوران ضعیف خاتون بچل خاتون چانڈیو بیہوش ہوئیں جنہیں ورثا نے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ضعیف خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نصیر چانڈیو نے بتایا کہ پکھو تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 7 افراد علی محمد چانڈیو، مہرم، ریاض، نیاز، علی گوہر، عابد اور پسند چانڈیو کو گرفتار کرنے کے بعد گھروں میں توڑ پھوڑ کی جہاں مزاحمت کے دوران بچل خاتون بیہوش ہوئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کی زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور 7 افراد کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :