نیشنل ہائی ویز اور بینکوں کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے سے متعلق پولیس افسران کو احکامات جاری

اتوار 25 فروری 2018 22:10

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے نیشنل ہائی ویز اور بینکوں کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے سے متعلق پولیس افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے ضلعی کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ ضلع کے نیشنل ہائی وے پر قائم تمام سی این جی اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام سی این جی اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس کے مالکان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے مناسب میگا پکسل کیمرے ہونے چاہئے جو آٹھ سے دس فوٹ اونچا ہونا لازمی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ روڈ کے دونوں اطراف آنے جانے والی گاڑیوں کو کور کرے۔ سی سی ٹی وی کیمرے جو پہلے لگے ہوئے ہیں ان کو چیک کیا جائیں کہ وہ ٹھیک حالت میں ہیں یا خراب ہیں تاکہ امن امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اس کے ساتھ ضلع میں قائم تمام بینکوں میں بھی کیمروں کی تنصیب کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :