سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کا نوٹس لے کر اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کیا جائے،ممتاز سہتو

اتوار 25 فروری 2018 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے نیو سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی اور اہم ریکارڈ غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کا نوٹس لیکر واقعہ کی تحقیقات کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اتوار کوایک بیان میں کہا کہ انتظامی لحاظ سے صوبہ کی سب سے اہم عمارت میں آگ لگنے اور پہلے فلور سے دیکھتے ہی دیکھتے ساتویں منزل تک کو آگ کا اپنی لپیٹ میں لینا حکومتی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے۔

جس میں اہم ریکارڈ کے غائب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ سندھ حکومت کی کرپشن، میرٹ کا قتل اقور اقربا پروری کی پالیسیوں سے ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار اور کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ پنجاب کے بعد سندھ میں بیورو کریسی کا گھیرا تنگ کرنے کے پیش نظر حالیہ واقعہ بھی نشانات مٹانے کا شاخسانہ لگتا ہے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء نے زور دیا کہ مذکورہ واقعہ کا نوٹس ، تمام ریکارڈ محفوظ اور اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :