سینئر فوٹوگرافر سید رضوان علی کی موٹر سائیکل چوری

اتوار 25 فروری 2018 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) سینئر فوٹو گرافر سید رضوان علی کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کراچی پریس کلب اور پی ایف یو جے ۔اور پیپ کے رکن سید رضوان علی کی موٹر سائیکل گزشتہ روز تھانہ لیاقت آباد کی حدود ان کے گھر کے باہر سے یونین اسٹار KEJ-6800 چوری ہوگئی ہے جس کی ایف آئی آر تھانہ لیاقت آباد میں درج کرادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تھانہ لیاقت آباد کی حدود سے موٹر سائیکلیں چوری ہونا اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں گزشتہ کئی ماہ سے اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ تاہم علاقہ پولیس لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے۔ اہل علاقہ کی وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے اپیل ہے کہ علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد شہریوں کو اس پریشانی سے چھٹکارا دلایا جائے۔