صو بائی امن جر گہ تخت بھائی کی کا بینہ نے حلف اٹھا لیا

اتوار 25 فروری 2018 22:00

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) صو بائی امن جر گہ تحصیل تخت بھائی کی کا بینہ نے حلف اٹھا لیا جس میںصدر حاجی عالمزیب ، سینئر نا ئب صدرعبدا لرزاق مست خیل ،جنرل سیکر ٹری شمس القیوم ، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈا کٹر نثار خان ، نا ئب صدور اول شمشیر خان ، دوم ملک زرین ، سوم کشور خان ناظم ،چہارم جا ویدخان ،جائنٹ سیکر ٹریز اول ملک کرا مت اللہ ، دوم سا جد گل ،سوم شفیق عالم ،چہارم نسیم اعجاز ،پریس سیکر ٹری سینئر صحافی احمد زادہ مہمند اورانفارمیشن سیکر ٹری احمد سجاد متفقہ طور منتخب کر لئے گئے ۔

اس مو قع پر امن جر گہ کے صدر سید کمال شاہ ایڈو کیٹ نے منتخب کا بینہ سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کیا ،امن جر گہ تحصیل تخت بھائی کی حلف برد اری کی تقریب،اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب حجرہ اقبال خان مست خیل مرحوم تخت بھائی میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سابقہ ناظم عبدا لخالق تا وانی نے کی ۔تقریب سے خطاب مقررین نے کہا کہ صو بائی حکومت تعلیمی ادا روںمیں منشیات کی روک تھا م کے لیئے خصوصی ٹاسک فورس قا ئم کرے ۔

انہوں نے وا لدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیئے ان پر کڑی نظر رکھیں اور ان کی توجہ تعلیم پر مر کوز کریں۔معاشرے کو منشیات ، سود ، انڈر پلے اور دیگر برا ئیوں کے خاتمے کے لیئے عوام کو ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو نا چاہیئے تاکہ ہمارا معاشرہ حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور فلاحی معا شرہ بن سکے۔ امن جر گہ ووٹ چاہتے ہیںنہ نوٹ بلکہ اللہ کی رضا کے لیئے معا شرے کے افراد کے لیئے ایک پر امن اور پر سکون ماحول فراہم کر نے کے لئے محنت کررہے ہیں۔

اس موقع پر حاجی عبدالسلام ، پرنسپل رضا خان ، روئیداد خان ، یو سی صدر یا سر اقبال ،فا روق خان مست خیل ، حسن خان مست خیل ، جا وید خان مست خیل ، بہا والدین،تحصیل کونسلر یار محمد اور دیگر علا قہ عمائدین بھی مو جود تھے ۔