حاجی غلام احمد بلور کی باجوڑ آمدملک نوشاد کی ہمشیرہ اور فضل حکیم خان کی چچا زاد بہن کے انتقال پر فاتحہ خوانی

اتوار 25 فروری 2018 22:00

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما اور سابقہ وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور کا باجوڑ صدیق آباد پھاٹک آمد۔ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سنیئر رہنما ملک نوشاد کی ہمشیرہ اور سنیئر صحافی فضل حکیم خان کی چچا زاد بہن کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سابقہ صدر اور موجودہ امیدوار برائے قومی اسمبلی شیخ جہانزادہ بھی موجود تھے۔

حاجی غلام احمد بلور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کے اس گھڑی میں ہم آپ کے برابر کے شریک ہیں۔ اللہ سے دعا ہیں کہ آپ کے خاندان کو مزید تکالیف سے بچائیں۔ ملک نوشاد نے فاتحہ خوانی کے لیے آمد پر الحاج غلام احمد بلور اور دیگر اے این پی قائدین کا شکر یہ ادا کیا۔