نقیب اللہ محسود،احمد شاہ سید عظیم اور احسان الدین کی موت قابل ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، غلام احمد بلور

اتوار 25 فروری 2018 22:00

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)عو امی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما اور سابقہ وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے نقیب اللہ محسود،احمد شاہ سید عظیم اور احسان الدین کی موت قابل افسوس اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ حاجی غلام احمد بلور عوامی نیشنل پارٹی کیمر کزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور کا لندن میں قتل عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید عظیم کے وفات پر ان کے آبائی گاؤں فاتحہ خوانی کے لیے آمد، حاجی غلام احمد بلور نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید عظیم خان عوامی نیشنل پارٹی کا ایک مخلص ورکر تھا پارٹی کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

(جاری ہے)

سید عظیم خان کے وفات سے جو خلا پیدا ہوا وہ بہت مشکل سے پُر ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت،امن اور خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، نقیب اللہ محسود،احمد شاہ۔

احسان الد ین اور سید عظیم کی موت قابل افسوس اور ریاستی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے، حالیہ واقعات اور حالات کے پیش نظر قبائل کو شک کے نظر سے دیکھا جاتا ہے،پختون محنت مزدوری اور تعلیم کے حصول کے لیے جاتا ہے اور واپس اس کی لاش ہی آتی ہے جوکہ قابل افسوس ہے ملک کے ادارے نوٹس لیں ورنہ پختون قوم کے ساتھ یہ واقعات وفاق اور ملک کے لئے نقصان دہ ہے، پختون قوم زخموں سے نڈھال ہوچکا ہے مزید زخم برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پختون قوم کو متحد ہونا ہوگا۔