مردان بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز سپورٹس فیسٹیول جیت لیا

اتوار 25 فروری 2018 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) مردان بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز سپورٹس فیسٹیول جیت لیا ‘اس سلسلے میں چیئرمین بورڈ مردان ڈاکٹر شوکت حیات نے ونر کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس صابر خان ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اور سابق نیشنل ایتھلیٹ عاصیہ نور‘آفیشلز اور کھلاڑیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ‘چیئرمین مردان بورڈ شوکت حیات نے بتایا کہ 2015-16 میں وال بال ‘نیٹ بال اور بیڈمنٹن میں کامیابی حاصل کی جبکہ ہاکی اور ہینڈ بال میں رنر اپ ٹرافی حاصل کی ‘باسکٹ بال ‘کرکٹ ‘ٹیبل ٹینس میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ سو میٹر اور شاٹ پٹ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتے‘2017-2018 میں ہونیوالے حالیہ مقابلوں میں ہم نے گرلز مقابلوں میں اوورل آل میجر ٹرافی اپنے نام کی ‘کلثوام شیر اور شاندانہ عادل نے تھائی لینڈ کا بھی دورہ کیا ان کے ہمراہ عاصیہ نور بحیثیت کوچ گئی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وہاں ہاکی اور والی بال کے مقابلوں میں قومی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی ‘عروج نے پاکستان بورڈ بیڈمنٹن ٹائٹل مسلسل تیسری مرتبہ جیتا‘جی جی ایچ ایس ایس مردان کی نمبر ون پلیئر نایاب اور زینب زرین نے پاکستان ٹیم کے ہمراہ سپین کا دورہ کیا ۔تقریب میں انہوں نے ونر پلیئرز عروج علی ‘شاندانہ ‘ایمن ‘کلثوم ‘زینب ‘انسہ ‘ایمان ‘ریشمہ ‘عظمیٰ‘ملائیکہ ‘ندا‘حمیرا نایاب‘نادیہ‘جلوہ ‘زینب نساء‘لائبہ نور ‘پرکہ اقبال ‘سلمیٰ شمس‘ماہ نور ‘کوثر ‘ہلال الدین ‘ایمل خان ‘آفاق خان اور عاقب خان میں انعامات تقسیم کئے‘اپنے خطاب میں چیئرمین مردان بورڈ ڈاکٹر شوکت حیات نے کہا کہ تعلیم کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور خاص طور پر کھیلوں میں شرکت سے طلباء و طالبات کی بہتر جسمانی و ذہنی نشوونما ہوتی ہے انہوں نے بتا یا کہ مردان بورڈ 220 کنال اراضی پر 370 ملین کی لاگست سے میگا سپورٹس پراجیکٹس پر کام کررہا ہے جس میں انڈور ہال شامل ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا انڈور سپورٹس ہال ہوگا جس میںبیڈمنٹن ‘ہینڈ بال ‘نیٹ بال ‘باسکٹ بال ‘ٹیبل ٹینس‘مارشل آرٹس ‘سرکل کبڈی ‘ریسلنگ اور دو سو میٹر ایتھلیٹکس ٹریک بھی موجود ہوگا انہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم کیساتھ ساتھ طلباء کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل کرنا مشن ہے جس سے ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں‘انہوں نے کہا کہ سٹاف اور طلباء کے لئے ایس ایم ایس الرٹ سسٹم بھی شرع کیا گیا ہے کمپیوٹرائزڈ پیٹر مارکنگ سمیت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں طلباء ایس ایم ایس پر رول نمبر بھجوا کر نتائج حاصل کرسکتے ہیں ‘ای ڈی ایم سی سرٹیفیکیٹس کا سسٹم بھی شروع کیاگیا ہے آئندہ بھی اس سسٹم کو مزید بہتر بنائیں گے اور کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :