محمد شبیر اقبال نے تیسری آر ایم آئی اوپن گالف چمپئن شپ جیت لی

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

اتوار 25 فروری 2018 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)محمد شبیر اقبال نے تیسری آر ایم آئی اوپن گالف چمپئن شپ جیت لی انہوں نے 54 ہولز پر 197 سکور کرتے ہوئے 1997 ء میں فرنٹیئر اوپن گالف چمپئن شپ میں قائم کردہ امداد حسین کا 198 سکور کا ریکارڈ بھی توڑا، لاہور جمخانہ کے مطلوب احمد 204 سکور کے ساتھ دوسرے اور محمد اشفاق 207 گراس سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

محمد منیر نے 207 سکور کے ساتھ چوتھی، پشاور کے محمد وصال خان نے 211 سکور کے ساتھ پانچویں، انصر محمود نے 213 سکور کے ساتھ چھٹی ، محمد عالم اور محمد نعیم نے 214 سکور کے ساتھ ساتویںپوزیشن حاصل کی۔ایمچیور کیٹگری میں زبیر حسین نے 221 سکور کرتے ہوئے پہلی، غضنفر نے 223 سکور کے ساتھ دوسری اور تیمور خان نے 224 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن، نیٹ کیٹگری میں عبدالقیوم بخاری نے 212 سکور کے ساتھ پہلی، حمزہ خان نے 214 سکور کے ساتھ دوسری اور خوشحال خان نے 217 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

گراس جونیئر پروفیشنل کیٹگری میں بلال ان نے 151 سکور کے ساتھ پہلی، اسد خان نے 152 سکور کے ساتھ دوسری اور سید بلال حسین نے تیسری پوزیشن، 13 تا 18 ہینڈی کیپ میں شانن خان نے پہلی، زاہد شفیق نے دوسری اور ونگ کمانڈر جواد علی راجہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گراس کیٹگری بوائز انڈر 17 میں حمزہ بلال نے پہلی، باصل نے دوسری اور احمد نے تیسری پوزیشن، نیٹ کیٹگری میں لاریب نے پہلی، عباس نے دوسری اور محمد بن قاسم نے تیسری، انڈر 14 بوائز گراس کیٹگری میں عدنان بخاری نے پہلی، حازی نے دوسری اور دانیال نے تیسری پوزیشن، نیٹ کیٹگری میں بلال نے پہلی، درمل نے دوسری اور جلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سینئر ایمچیور گراس کیٹگری میں کرنل سعود نے پہلی، محسن نے دوسری، بریگیڈئر اقبال نے تیسری، نیٹ کیٹگری میں اظہر الحبیب نے پہلی، ڈاکٹر شاہکار نے دوسری اور رحیم باری نے تیسری پوزیشن، ویٹرنز گراس کیٹگری میں امداد حسین نے پہلی، اسد نے دوسری اور محمود کیانی نے تیسری، نیٹ کیٹگری میں کرنل صافی نے پہلی، کرنل سعید نے دوسری اور جمال الحسنین نے تیسری، لیڈیز گراس کیٹگری میں ایمی کیون نے پہلی، طاہرہ نے دوسری اور عاصمہ نے تیسری، نیٹ کیٹگری میں عائشہ نے پہلی، زینت نے دوسری اور عائشہ حامد نے تیسری، میڈیا پٹنگ کیٹگری میں جاوید اقبال نے پہلی، ہاشم نے دوسری اور جہانزیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔