امراض کی روک تھام کیلئے معاشرے میں صحتمندانہ سرگرمیوں کافروغ اب ایک عالمی رجحان بن چکا ہے،گورنرخیبر پختونخوا

اتوار 25 فروری 2018 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)خیبر پختونخوا کے گورنر، انجینئراقبال ظفر جھگڑا نے ، پشاور میں قائم صحت کے ادارے رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے معاشرے کی ایک لا زمی ضرورت کی حیثیت سے طویل عرصے سے صحت کی سہولیات اور شعبہ صحت میں تعلیمی سہولیات فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ امراض کی روک تھام پر بھی خصوصی توجہ دینے کے اقدامات کو سرا ہا ہے۔

وہ اتوار کے روز پشاور گالف کلب میں تیسرے آرایم آئی اوپن گالف ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام آرایم آئی کی انتظامیہ نے خیبر پختونخوا گالف ایسوسی ایشن اور پشاور گالف کلب کے تعاون سے کیا تھا۔ ٹورنمنٹ میں ملک بھر سے گالف کے چیدہ چیدہ کھیلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں گالف کے کھیلاڑیوں، شائقین اور معزز شہری بھی مو جود تھے۔

گورنر نے کہا کہ امراض کی روک تھام کیلئے معاشرے میں صحتمندانہ سرگرمیوں کافروغ اب ایک عالمی رجحان بن چکا ہے اور آر ۔ایم۔آئی کی جا نب سے اکثر و بیشتر صحتمندانہ سر گرمیوں کا انعقاد اور ان کی سر پرستی کر نے سے ان کے ایک کارپوریٹ ادارے کی حیثیت سے ذمہ دارانہ کر دار کی عکاسی ہو تی ہے۔ ٹورنمنٹ کے انعقاد کو سراہتے ہو ئے ،انہوں نے مزیدکہا کہ یقینا اس کی بدولت گالف کھیلنے کی مہارت، ترقی اور شرکاء میں کھیل کے نئے رجحانات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلا شبہ کھیلوں کے شائقین کو اس امر کا بخوبی علم ہے کہ کھیل کے مقابلوں کی خوبصورتی در حقیقت،محض جیت میں نہیں بلکہ ان میں شرکت میں ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور گالف کلب کا شمار ملک بھر کے بہترین گالف کلبوں میں ہو تا ہے اور اس خطے میں بڑی تعداد میں جو ہر قابل بھی دستیاب ہیں جنہیںمحض قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلا حیتوں اظہار کے مواقع کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نوع کی سر گرمیوں کی بدو لت صوبے خا ص طور پر پشاور کا بہتر تشخص اجاگر کر نے میں بھی مدد ملتی ہے۔ٹورنمنٹ کے شرکا ء کیلئے نیک تمنا ئوں کا اظہار کر تے ہو ئے گورنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اگلے برس اس سیریز کے چوتھے ٹورنمنٹ میں بھی شرکت کر سکیںگے۔قبل ازیں گورنر نے جیتنے والے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔