بی آر ٹی منصوبے سے متاثر ہونیوالے تاجروں کو خصوصی ریلیف دینے کیلئے فہرستوں کی تیاری شروع

اتوار 25 فروری 2018 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)بی آر ٹی منصوبے سے متاثر ہونے والے تاجروں کو خصوصی ریلیف دینے کے لئے فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جبکہ وفاقی ٹیکسز سے مستثنیٰ قرار دینے ، بجلی اور گیس کے بلوں میں رعایت دینے کے لئے وفاقی حکومت سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات کی روشنی میں بی آر ٹی منصوبے کے لئے ہشتنگری ،یونیورسٹی ٹائون ، حاجی کیمپ سمیت چار مقامات پر میٹرو سٹیشن قائم کردیئے ہیں جبکہ منصوبے پر بارش کے باوجود چوبیس گھنٹے کام جاری رہتا ہے منصوبے کی تکمیل چھ مہینے میں کرنے کے لئے کنسٹرکشن کمپنیوں نے مزید انجینئرز طلب کر لئے ہیں خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سٹی ،پشاور کینٹ اور یونیورسٹی ٹائون کے تاجروں کو خصوصی مالی پیکج دینے کی تجویز پر غورکر رہی ہے اس سے قبل ا نڈر پاسز کے تاجروں کو معاوضہ جات کی ادائیگی کی گئی ہے پرانی گاڑیوں کے مالکان کے لئے بھی مشاورت شروع کردی گئی ہیں جس کے لئے باقاعدہ طور پرکمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی ٹیکسز میں خصوصی رعایت دینے یا انہیں معاف کرنے کے لئے بھی وفاقی حکومت سے رابطے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔