حسن ابدال‘ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران شراب برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا

اتوار 25 فروری 2018 21:50

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) تھانہ صدر پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران شراب برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے تین مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروش گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

قندہاری پور روڈ پر پتھر گڑھ کی جانب سے آنے والے مشکوک شخص سید شیر شاہ ولد شہنشاہ ساکن سادات کالونی حسن ابدال کو چیک کرنے پر اس کے پاس موجود دو بوتلوں کے اندر تین لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

جبکہ دوسری کاروائی کے دوران سید صادق شاہ ولد سید ظاہر شاہ ساکن سادا ت کالونی سے 4.5لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔تیسری کاروائی کے دوران سروس روڈ چکڑا گاوں کی جانب سے آنے والے شخص شعیب اختر ولد محمد صادق ساکن حصار سے تلاشی کے دوران تین بوتلوں میں موجود 4.5لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف تین مختلف مقدمقدمات درج کرتے ہوئے مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :