گوجرخان پولیس نے سوا کلو چرس برآمد کرلیا،ایک ملزم کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 25 فروری 2018 21:50

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور مہم جاری ، سوا کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کیخلاف زیردفعہ 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس نے احمد علی کو گرفتار کر کے اس سے 1190گرام چرس برآمد کر کے اس کیخلاف 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :