مدر ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے دس معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم

اتوار 25 فروری 2018 21:50

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام مدر ویلفیئر فائونڈیشن گوجرخان نے تحصیل گوجرخان کے دس معذور افراد کو ویل چیئرز عطیہ کیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مطوعہ کے ایک بیروزگار نوجوان کو سلائی مشین پیکج دیا جبکہ ایک معذور نوجوان کو بیساکھیاں دی گئیں اس موقع پر راجہ جاویداقبال، راجہ گلفراز، عمران خان، راجہ محمد الیاس، معروف تاجرملک جاوید، ظہیر اختر خواجہ بھی موجود تھے اس موقع پر راجہ جاوید اقبال نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدر فائونڈیشن گزشتہ سات سال سے تحصیل گوجرخان کے مستحق افرادکی امداد کر رہی ہے۔