اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا دورہ ، دوکانداروں کے خلاف دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے پر ایف آئی آر درج

اتوار 25 فروری 2018 21:50

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اچانک بازار کا وزٹ ، دوکانداروں کو دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے پر ایف آئی آر تھانہ میں درج کرا دی، اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک قمر حسین اعوان نے ریڈر ابرار احمد کے ہمراہ حیات سر روڈ پر دودھ دھی کے نرخ چیک کئے ، عمیر ساجد کو دودھ سرکاری ریٹ 70کی بجائے 100فروخت اور معظم علی کو بھی دودھ 100روپے فروخت کرنے پر ان کے خلاف بجرم 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت تھانہ گوجرخان میں مقدمات درج کر ادیئے‘ شہری حلقوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوشت کے بھی نرخ بازاروں میں چیک کریں ، بکرے کا گوشت ساڑھے آٹھ سو اور گائے کا گوشت چار سو روپے تک فروخت ہورہا ہے ، سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کر نے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔