گوجرخان شہر کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،شاہد صراف

اتوار 25 فروری 2018 21:50

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) گوجرخان شہر کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے‘ صحت وصفائی ، پارکوں کی تعمیر ، پینے کا صاف پانی اور سٹریٹ لائٹ کا نظام بحال کرنا اولین ترجیح ہے‘ جی ٹی روڈ پر ایل ڈی لائٹس کی تنصیب کا کام شروع ہے کچھ عناصر کو شہر کی تعمیر وترقی کے منصوبے ہضم نہیں ہو رہے جس کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں اپنا کام پوری دیانتداری کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ الحاج محمدشاہد صراف نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شہر بھر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے درجنوں ترقیاتی منصوبوں پر تیزرفتاری کے ساتھ کام ہو رہا ہے جی ٹی روڈ پر جدید ترین لائٹس لگانے سے شہر روشن ہوجائے گا جبکہ چھوٹے پارکوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے شاہد صراف نے کہا کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے ساتھ سیوریج کا نظام بہتر کرنا اولین ترجیح ہے‘ بازاروںمیں ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی صفائی کے نظام کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں چیئرمین بلدیہ نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کر دی ہیں اس سلسلہ میں شہریوں کو کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو براہ راست ان کے نوٹس میں لایا جائے اس موقع پر تاجر رہنما غلام قمر بھی موجود تھے جنہوں نے شاہد صراف کی طرف سے بازاروں میں سیوریج اور ٹف ٹائلز لگانے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :