ڈیرہ مرادجمالی، معمولی تکرار پر قبائل کے دوگروپوں میں جھگڑا‘ ایک دوسرے پر ڈنڈوں کے وار سے دو خواتین سمیت 12افراد زخمی

اتوار 25 فروری 2018 21:40

ڈیرہ مرادجمالی ۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب معمولی تکرار پر قبائل کے دوگروپوں میں جھگڑا‘ ایک دوسرے پر ڈنڈوں کے وار سے دو خواتین سمیت 12افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب گوٹھ سمندر خان میں معمولی تکرار پر سولنگی اورڈومکی برادری کے دوگروپوں میں جھگڑا ہوا ایک دوسرے پر ڈنڈوں کے آزادانہ وار سے دو خواتین سمیت 12 افراد سیفل خان اروند محمد عظیم عبدالحی عبدالکریم صدام نثار احمد عبدالحق عبدالحکیم عبدالروف گہرام بی بی اورثمیرابی بی زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچادیا جہاں3افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنھیں تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کی ہسپتال ریفرکردیاگیاپولیس نے اس حوالے سے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :