آل بلوچستان گرلزاینڈبوائزکراٹے چمپئن شپ2018ء کا انعقاد ، 12اکیڈیمی کے 300کراٹے کھلاڑیوں کی شرکت

اتوار 25 فروری 2018 21:20

․کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) آل بلوچستان گرلزاینڈبوائزکراٹے چمپئن شپ2018ء بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رائل سپورٹس کمپلیکس ہزارہ ٹائون میں منعقد کی گئی ،جس میں 12اکیڈیمی کے 300کراٹے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی مشیرخزانہ ڈاکٹررقیہ ہاشمی تھیں جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغانواب شاہ خصوصی طورپرتقریب میں شریک ہوئے ۔

اس کے علاوہ تقریب میں محکمہ کھیل کے سینئرآفیشل اورکراٹے کے مایہ ناز قومی چمپئن بھی شریک ہوئے۔چمپئن شپ میں حصہ لینے والے اکیڈمی میں ہزارہ شوتوکان کراٹے اکیڈمی،پی ایس بی شوتوکان کراٹے اکیڈمی،مغل مارشل آرٹس،آمین مارشل آرٹس، فلیج کراٹے اکیڈمی،کچلاک اکیڈمی،گیریژن اکیڈمی،تاجئی خان اکیڈمی،رقیہ ہاشمی کراٹے اکیڈمی اور نواںکلی کراٹے اکیڈمی شامل تھے۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے آرگنائزر ہزارہ شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن تھے، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغانواب شاہ نے ایونٹ کے آرگنائزرسینسی غلام علی ہزارہ اور آرگنائزنگ کمیٹی کو کامیاب کراٹے مقابلوںکے انعقادپرمبارکباددی اورکہاکہ صحت مندمعاشرہ کے لئے ایک صحت مند فرد نہایت ضروری ہے جو کہ صرف کھیلوں میں شرکت کرنے سے ہی ممکن ہے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لہٰذامستقبل میںبھی اس قسم کے مزیدمقابلے منعقد کرنے چاہئیںتاکہ نوجوانوںمیں ایک مثبت سرگرمی فروغ پاسکیں۔ قبل ازیںاکیڈیمیز کے مابین مختلف کیٹیگریز کے کراٹے مقابلوںکو شرکاء نے خوب سراہااور دلچسپ مقابلے کے دوران کھلاریوں کے مہارت کوشرکاء نے بھرپورداددی۔ تقریب کے آخرمیں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :