وزارت حج کرپشن کا گڑھ بن چکا ،مختلف حربوں کے ذریعے حجاج کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، میرکبیراحمدمحمدشہی

اتوار 25 فروری 2018 21:20

کوئٹہ + اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) سینیٹ کی منتقلی اختیارات/سلیکٹ کمیٹیوںکے چیئرمین میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ وزارت حج کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اورمختلف حربوں کے ذریعے حجاج کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے کوئی مستقل پالیسی نہ ہونے کے باعث ہر سال حج درخواستیں جمع کرانے والوںکومختلف مشکلات کاسامناکرناپڑتا ہے کوٹہ نہ ہونے کے باعث بلوچستان کے لوگ اس ضمن میںسب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب میں کیا۔میرکبیرمحمدشہی نے کہاکہ ہرسال تقریبا سوا لاکھ کے قریب پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں مگرافسوس اس میں بلوچستان کا کوٹہ نہ ہونے کے برابر ہے غریب صوبے کے لوگ اپنی زندگی کی جمع پونچی جمع اور مال مویشی فروخت کرکے درخواستیں جمع کراتے ہیں جن کی سالانہ تعداد دس سے بارہ ہزار کے قریب ہوتی ہے مگر افسوس اس میں نصف کانام بھی شامل نہیں کیاجاتاہونا تو یہ چاہیے کہ کم تعداد کے باعث بلوچستان کے تمام درخواست گزاروں کانام حج پرجانے والوں میں شامل کیاجاتا یہاں صورتحال اس کیبرعکس ہے کہ تین تین سال تک درخواست دینے والوں کا نام نہیں آتا۔

(جاری ہے)

میرکبیر نے کہاکہ گزشتہ سال 27سوسے زائد حجاج کسی بھی وجہ سے نہ جاسکے جن کے متبادل حجاج میں ایک بھی بلوچستانی نہیں تھاوفاقی وزیر حج نے اپنے حلقہ انتخاب اور پرائیوٹ کمپنیوں کو یہ کوٹہ دیدیا اسی طرح سعودی عرب جانے والے خدام میں بھی بلوچستان کے ساتھ ناانصاف کی جارہی ہے اس صورتحال کانوٹس لیکر مناسب حج پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :