پاکستان اسلامک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گل ہسپتال میں 2روزہ مفت امراض چشم کیمپ کا انعقاد

اتوار 25 فروری 2018 21:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پیما کی مفت امراض چشم کیمپ میں200آپریشن کئے گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان اسلامک ایسوسی ایشن جیکب آباد کے زیر اہتمام گل ہسپتال میں دو روزہ مفت امراض چشم کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میںماہر ڈاکٹروں فیکو سرجن ڈاکٹرریاض میمن ،ڈاکٹر ہاشم قریشی ،ڈاکٹر اعجاز احمد ،ڈاکٹر نیاز و دیگر نے 200سے زائد مریضوں کی مفت آپریشن کرکے ادویات دیں۔

(جاری ہے)

کیمپ سے جیکب آباد اور گردونواح سمیت بلوچستان سے مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔کیمپ میں مریضوںکولینس ادویات سمیت کھانے اور رہائش کی سہولت بھی مہیا کی گئی ڈاکٹر عبدالرشید،ڈاکٹرعبدالوہاب اور ڈاکٹر نصر اللہ نے کیمپ کی نگرانی کی جبکہ الخدمت فائونڈیشن کی ٹیم نے غلام حیدر کی سربراہی میں ڈیوٹی انجام دی،ڈاکٹر عبدالوہاب رشید میمن نے بتایا کہ کیمپ کا مقصد علاقے کے غریب لوگوں کو رلیف دینا ہے اس سے قبل بھی پیما مفت کیمپ لگا چکی ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :