گڈانی میں پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد ،2 ملزمان گرفتار

اتوار 25 فروری 2018 21:20

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) گڈانی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او گڈانی صدیق رونھجو نے میڈیا کو بتایا کہ گڈانی پولیس کے حدود میں قومی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے ایک شہزور گاڑی سے غیر ملکی شراب کی 200 بوتلیںبرآمد کرلی جبکہ شہزور میں سوار دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان غیر ملکی شراب بلوچستان کے علاقے پسنی سے کراچی اسمگل کررہے تھے انہوں نے کہاکہ گڈانی پولیس نے بروقت کاروائی کرکے غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ کو ناکام بنادی۔

متعلقہ عنوان :