نصیرآباد ، سولنگی قبائل میں تصادم 2 خواتین سمیت 14افراد شدید زخمی

اتوار 25 فروری 2018 21:20

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) نصیرآباد کے علاقے میں دو مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 16افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ سمندر خان میں معمولی تنازع پر ڈومکی اور سولنگی قبائل میں تصادم ہوااس دوران ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے دو خواتین سمیت 14افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں میں صیفل خان اربنگ محمد عظیم عبدالحئی کریم صدام حسین نثار احمد عبدالق عبدالحکیم عبدالرئوف ،گہراں بی بی ، سمیرہ بی بی شامل ہیں جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ٹول پلازہ کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 4افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں پرویز شاہ،یار محمدشاہ شامل ہیں تمام زخمیوں کو سول ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :