پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے والوں کی شکست نوشتہ دیوار ہے ، پاکستان کا بہتر مستقبل اسلام کے نظام میں مضمر ہے جمعیت علماء اسلام کی مثبت پالیسیوں سے بلوچستان ترقی کی جانب گامزن ہورہا ہے کارکناں پارٹی کا پیغام اور اس کی افادیت کو لوگوں تک پہنچائیں عام انتخابات میں کامیابی جمعیت علماء اسلام کا مقدر بن چکی ہیں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی وفود سے گفتگو

اتوار 25 فروری 2018 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنمامولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے والوں کی شکست نوشتہ دیوار ہے ، پاکستان کا بہتر مستقبل اسلام کے نظام میں مضمر ہے جمعیت علماء اسلام کی مثبت پالیسیوں سے بلوچستان ترقی کی جانب گامزن ہورہا ہے کارکناں پارٹی کا پیغام اور اس کی افادیت کو لوگوں تک پہنچائیں عام انتخابات میں کامیابی جمعیت علماء اسلام کا مقدر بن چکی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار سروری میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما و وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ آغا سید نواب شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ایم پی اے نوشکی میر شیر احمد بادینی ،صوبائی سالار حافظ ابراہیم لہڑی ، سید نور شاہ کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے قبل ازین جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے درمیاں بلوچستان وملکی سیاسی صورت حال موجودہ حالات سمیت سینٹ کے انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر عام انتخابات کے ھوالے سے بھی مشاروت کی گئی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جمعیت علماء اسلام سیاسی ونظریاتی پارلیمانی جدوجہد کررہی ہیں پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا لیکن یہاں پر اسلام کے نظام کو متنازع بنادیا گیا ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ملک بھر میں مکمل فعال کردارادا کرتے ہوئے عوامی مسائل ومشکلات کے خاتمہ کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کررہی ہے پارٹی کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آج لوگ جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے جمعیت علماء اسلام پر مکمل اعتماد کا اظہار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے والوں کی شکست آئندہ انتخابات میں نوشتہ دیوار ہیں بلوچستان سمیت ملک بھر میں جمعیت علماء اسلام بھر پور کامیابی حاصل کرے گی موجودہ صورت ھال میں عوام اپنے ووٹ کی پرچی کا درست استعمال کرتے ہوئے اپنے ووٹ کی پرچی جمعیت علماء اسلام کے حق میں استعمال کریں جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائدکی قائدانہ صلاحیت سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان سمیت ملک کے کونے کونے میں عوام کی خدمت کررہی ہیں آنے والے عام انتخابات میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے انہوں نے کارکنان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اور عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں اس موقع پر آغا سید نواب شاہ نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کارکناں کے مسائل موجودہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔