حکومت اتنی گر گئی کرپٹ افسر کیلئے آدھی رات کو کابینہ کا اجلاس بلا لیا، خرم نواز گنڈا پور

احد چیمہ نے اچھے بچوں کی طرح کرپشن کا اعتراف کر لیا’’ہڑتالیے‘‘ اپنی پوزیشن واضح کریں ،شہباز شریف کے آس پاس ابھی بہت احد چیمہ جمع ہیں،ڈٹ جانیوالے افسران کو سلام،ایماندار پاکستانیوں کے دل کی آواز نیب کیلئے لاکھوں دعائیںسیکرٹری جنرل عوامی تحریک

اتوار 25 فروری 2018 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورنے کہا کہ احد چیمہ نے اچھے بچوں کی طرح وقت ضائع کئے بغیر کرپشن کا اعتراف کر لیا اور سہولت کاروں کی گرفتاریاں بھی کروانی شروع کر دیں، شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ والے احد چیمہ کیلئے سول سیکرٹریٹ کو زبردستی تالے لگوانے والے’’ ہڑتالیے‘‘ اور آدھی رات کو کرپٹ افسر کیلئے کابینہ کا اجلاس بلانے والے شو باز شریف اپنی پوزیشن واضح کریں حکومت اتنی گر گئی کہ ایک کرپٹ کیلئے آدھی رات کو کابینہ کا اجلاس بلا لیا وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

،اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب عارف چوہدری،مشتاق نوناری ایڈووکیٹ،افضل گجر،حافظ غلام فرید و دیگر رہنماء موجود تھے ۔

(جاری ہے)

خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ شہباز شریف کی آنکھ کا تارا سارے بیورو کریٹ احد چیمہ ہیں۔احد چیمہ نے شہباز شریف کیلئے کرپشن کی بہت تھوڑا حصہ خود رکھا،انشا اللہ بہت جلد کرپشن کا ’’گرو‘‘ بھی لا ک اپ میں کھڑا نظر آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ چند کرپٹ بیورو کریٹس کے سوا پنجاب کے تمام افسران نے کرپشن کی ڈھال بننے سے انکار کر دیا،احتجاج کرنے سے انکار کرنے والے محب وطن افسران کو سلام پیش کرتے ہیں اور ایماندار محب وطن پاکستانیوں کے دل کی آواز بننے والے نیب کیلئے بھی لاکھوں دعائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے کروڑوں عوام افواج پاکستان،سپریم کورٹ اور نیب کے شانہ بشانہ ہیں۔خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ قوم سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کا عبرتناک انجام دیکھنا چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :