ْایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے 43پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا

اتوار 25 فروری 2018 21:20

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے 43پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے 43پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ پاکستانی مند بلو کے راستے لاکھوں روپے دے کر مختلف ایجنٹوں کے ذریعے روزگار کی تلاش میں ایران سے یونان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے ۔ا یرانی سرحدی حکام نے بغیر دستاویزات کے یہ تمام پاکستانیوں کوگرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا۔تفتان لیویز نے تمام پاکستانیوں کو لیویز تھانہ میں بند کرکے تفتیشی شروع کردی۔