اقتصادی راہداری خوشحالی اورترقی کی مشترکہ منزل کے حصول کا منصوبہ ہے جسے دونوں ملکوں کے عوام کی تائید حاصل ہے، چین پاکستان دوستی باہمی احترام اورمحبت پر مبنی ہے ، یہ دوستی ہماری تاریخ کا اہم جزو بن چکی ہے ،سی پیک پاکستان چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے، یہ عوامی سطح پر رابطوں اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کی راہداری ہے،اقتصادی منصوبوں کی کامیابی کیلئے ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنا بھی ضروری ہے،چین کیساتھ ثقافتی معاہد ے ہوئے ہیں جس کے تحت ملکی ثقافت کی ترویج سمیت فلم، تھیٹر، پریس اینڈ پبلی کیشن اوردیگرشعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا ,جمہوری ادوار میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملا، اعتدال پسند اورپرامن پاکستان کاتشخص اجاگرکرنے میں فنکاروں کا اہم کردار ہے، جمہوریت اور آرٹسٹوںکاآپس میں گہرا تعلق ہے، جمہوریت میں آرٹسٹ اور صحافیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو تقویت ملتی ہے،سی پیک کلچرل کاررواں فیسٹول کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئے گا

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات،قومی ورثہ مریم اورنگ زیب کا پی این سی اے میں سی پیک کلچرل کارواں فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 25 فروری 2018 21:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات،قومی ورثہ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری خوشحالی اورترقی کی مشترکہ منزل کے حصول کا منصوبہ ہے جسے دونوں ملکوں کے عوام کی تائید حاصل ہے، چین پاکستان دوستی باہمی احترام اورمحبت پر مبنی ہے ، یہ دوستی ہماری تاریخ کا اہم جزو بن چکی ہے ،سی پیک پاکستان چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے، یہ عوامی سطح پر رابطوں اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کی راہداری ہی ،اقتصادی منصوبوں کی کامیابی کیلئے ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنا بھی ضروری ہے،چین کیساتھ ثقافتی معاہد ے ہوئے ہیں جس کے تحت ملکی ثقافت کی ترویج سمیت فلم، تھیٹر، پریس اینڈ پبلی کیشن اوردیگرشعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا،جمہوری ادوار میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملا، اعتدال پسند اورپرامن پاکستان کاتشخص اجاگرکرنے میں فنکاروں کا اہم کردار ہے، جمہوریت اور آرٹسٹوںکاآپس میں گہرا تعلق ہے، جمہوریت میں آرٹسٹ اور صحافیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو تقویت ملتی ہے،سی پیک کلچرل کاررواں فیسٹول کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں پاکستان نیشنل کونسل آف (پی این سی ای) میں سی پیک کلچرل کارواں فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر فنکاروں اور پی این سی اے انتظامیہ جبکہ دونوں ملکوں کی ثقافت پر ریسرچ پیپر لکھنے والوں کو بھی مبارکباد دیتے ہیں، اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مزید تقویت ملے گی،حکومتی سطح پر اس دوستی کو تقویت دینے کے لئے کاوشیں تو ہوتی ہی رہتی ہیں ، اس طرح لکے ثقافتی پروگرام دونوں ملکوں کے مابین عوامی رابطوں کا موثر ذریعے ثابت ہوں گے، اپنے آبائو اجداد کی طرح ہم بھی اس دوستی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں ، انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان اور چین کی دوستی دونوں ملکوں کے مابین عوامی سطح پر اور یہ رشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اس دوستی کو مزید تقویت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)ون روڈ ون بیلٹ کا اہم جزو ہے،سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے 2013 میں ون بیلٹ ون روڈ کی بات شروع کی، سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے اسے آنیوالی نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ سمجھ کر شروع کیا،منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں،یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا، اس سے نہ صرف چین اور پاکستان میں اقتصادی خوشحالی آئے گی بلکہ یہ خطے کی معاشی خوشحالی کا ضامن بھی ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چین سے گوادر تک چلنے والے کاررواں کودستاویزی شکل بھی دی گئی ہے،سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ معاشی منصوبوں کی کامیابی عوامی شرکت سے مشروط ہے، سی پیک منصوبے پر دونوں ملکوں کی عوام کو بھرپور اعتماد ہے،سی پیک دونوں ملکوں نہیں بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کی حکومت اور چین کے صدر کے شکر گزار ہیں کہ وہ اس منصوبے کے افتتاح کے لئے خود چل کر یہاں آئے۔

انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دھارنے کے لئے جنہوں نے کردار ادا کیا ہے ہم انکو مبارکباد یش کرتے ہیں، موجودہ اور سابق چینی سفیر نے بھی ان منصوبوں کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کریگا اور چینی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت ایک سکرین ٹورازم ہے جس سے ایک دوسرے کی زبان ، ثقافت اور تاریخ سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کھانے ہمارے ہاں بہت مقبول ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بھرپور کامیابی حاصل کرے گا، سی پیک ثقافتی کاررواں کا آغاز نومبر میں ہوا تھا،اس نے چینی صوبہ شیان سے گوادر تک کا سفر کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے قومی ورثہ ، ثقافت اور تاریخ کو دستاویزی طور پر محفوظ کیا ہے اور آج اس کی نمائش کی ہے، اس بہترین کام پر دونوںملکوں کی حکومتوں اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی مصوری میں ایک ترقی پسند اور پرامن پاکستان کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کے خاتمے میں آرٹسٹ کمیونٹی کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان پیر کو کلچرل و فلم پالیسی کا اعلان کریں گے، اس سے فلم انڈسٹری و براڈکاسٹنگ کو تقویت ملے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت فلمی صنعت کی بحالی اورترقی کیلئے پرعزم ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ چین کے ثقافتی معاہدے میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ چین کی چین کی سکالرشپ کونسل اور پاکستان کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان سکالرشپس کے تبادلے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔سی پیک کلچرل کارواں کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور چین کے فنکاروں نے اپنے فن کابھی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر وزیر مملکت نے سی پیک کلچرل کارواں کے سلسلے میں لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا۔