راولپنڈی ،منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں17ملزمان گرفتار

اتوار 25 فروری 2018 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں17ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی3030گرام چرس،1 پستول 30بور معہ6روند،180پتنگیں،1ڈوراور ایک ٹیمپرڈ شدہ گاڑی برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے فیض اللہ 1750گرام چرس، نور محمد سے 1280گرام چرس،تھانہ مندرہ پولیس نے اجمل سے 01عدد پستول 30بور معہ6روند، پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بنی پولیس نے کاشف سے 15پتنگیں ،1ڈور، تھانہ نیوٹائون پولیس نے سلیم سے 15پتنگیں، نعمان سے 15پتنگیں،صلاح الدین ، عبداللہ اور حارث سی15پتنگیں، عاقب سے 10پتنگیں، ظہیر اور ذیشان سے 10پتنگیں، تھانہ صادق آباد پولیس نے عمیر،حماد، حبیب،محمد نبی سی100پتنگیںبرآمد کر لیں جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے زعفران سے ٹمپر شدہ گاڑی برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :