بورے والا،محکمہ صحت کے زیر اہتمام ٹی ایچ کیو میں 6روزہ صحت میلہ اختتام پذیر

اتوار 25 فروری 2018 21:00

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء)محکمہ صحت کے زیر اہتمام ٹی ایچ کیو میں 6روزہ صحت میلہ اختتام پذیر ہو گیا ،3826مریضوں میں سے 2053مریض ہیپاٹائٹس سی کا شکار نکلے ،3ہزار مریضوں کو ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن کر دی گئی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شکیل اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی کی زیر نگرانی 6روزہ صحت میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 3ہزار 8سو 26مریض رجسٹرڈ کیے گئے جن کے خون ،پیشاب اور دیگر نمونہ جات لیکر ان کے ٹیسٹ کیے گئے ان 6روز میں رجسٹرڈ ہو نیوالے مریضوں میں 2ہزار 53مریض ہیپاٹائٹس سی کا شکار پائے گئے 29سو 5مریضوں کے مفت پی سی آر ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے حاصل کیے گئے 2ہزار9سو40مریضوں کو ہیپاٹائٹس بی کے حفاظتی انجکشن لگائے گئے دیگر مختلف بیماریوں کے بھی مفت ٹیسٹ کئے گئے قابل ذکر امر یہ ہے کہ صحت میلہ میں آنے والے مریضوں میں سے ہر چوتھا مریض ہیپاٹائٹس سی کا شکار پایا گیا محکمہ صحت کے مطابق اس صحت میلہ کا مقصد شہریوں میں پائی جانے والی بیماریوں کے اعداد و شمار اکھٹے کرنا ہے تاکہ انکی روشنی میں بیماریوں کے علاج کے لیے آئندہ کے لیے پالیسی بنانے میں مدد مل سکی#