طلباء تنظیم آ ل بلتستان موومنٹ کی10 ویں سالگرہ ، لوک ورثہ اسلام آباد میں شاندار محفل موسیقی کا اہمتام

اتوار 25 فروری 2018 21:00

اسلام آباد/سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) طلباء تنظیم آ ل بلتستان موومنٹ کی 10 ویں سالگرہ ، لوک ورثہ اسلام آباد میں شاندار محفل موسیقی کا اہتمام ، لوگ روایتی دھرنوں پر جھوم اُٹھے ،طلباء تنظیم آ ل بلتستان موومنٹ کے قیام کو دس سال پورے ہو گئے ، دس سالہ تقریبات کے سلسلے میں لوک ورثہ اسلام آباد میں آ ل بلتستان موومنٹ کے زیر اہتمام شاندار محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا ، محفل موسیقی میں گلگت بلتستان کے نامور گلو کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، نامور گلو کار منظور بلتستانی اور دیگر گلو کاروں نے روایتی گانے گا کر محفل کو چار چاند لگادیے، محفل موسیقی کی تقریب میں گلگت بلتستان کے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں ہونے والی محفل موسیقی ویڈیو لینک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے آل بلتستان موومنٹ گلگت بلتستان کے چیئرمین شریف اخونزدہ نے کہا کہ آل بلتستان موومنٹ طلباء کی نمائندہ جماعت ہے ، دس سالوںتک اس جماعت نے طلباء کی رہنمائی کی ، آج گلگت بلتستان کا بچہ بچہ آل بلتستان موومنٹ کے نام سے واقف ہے ،اور تمام مکاتب فکر کے طلباء و طالبات اس تنظیم کو اپنی نمائندہ جماعت مانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دس سالوں کا یہ سفر دشوار ضرور تھا لیکن ہم نے اس عرصے میں وہ کارہائے نمایاں انجام دیے جس کی مثال نہیں ملتی ، متعدد کالجوں اور یونیورسٹیز کے طلباء کی معاونت کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ آ ل بلتستان موومنٹ تعلیمی انقلاب کے لیے کوشاں ہے ہمارا ماننا ہے کہ معاشرتی اور معاشی انقلاب کے لیے تعلیمی انقلاب ضروری ہے ، آ ل بلتستان موومنٹ کے زیر اہتمام ہونے والی محفل موسیقی میں ملکی شہرت یافتہ فن کاروںنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، اس موقعے پر لوگ ورثہ اسلام آباد لوگوں سے کچھا کچھ بھرا ہوا تھا ، لوگوں نے روایتی دھونوں پر رقص بھی کیا ، جبکہ دوسری جانب آل بلتستان موومنٹ کی دس ویں سالگرہ کی مناسبت سے سکردو میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی ، جس میں آل بلتستان موومنٹ کے چیئرمین شریف اخونزادہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :