نوجوانوں نوکریاں دی ہوتیں تو ایم بے اے اور گریجویٹس نوجوان ٹیکسیاں نہ چلاتے،غلام علی خان

اتوار 25 فروری 2018 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)پاکستان عوامی تحریک کے رہنماغلام علی خان نے کہا ہے کہ 2013ء کے الیکشن سے قبل جلسوں بھی نواز شریف اور شہباز شریف نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے وعدے کر کے برسراقتدار آئے ،اور اب ہونے والی جلسیوں میں بھی نوجوانوںکو ہی مخاطب کر کے نوکریاں دینے کے وعدے دہرا رہے ہیں ،اگر نوکریاں دی ہوتیں تو ایم بی اے اور گریجویٹس نوجوان ٹیکسیاں نہ چلاتے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز عوامی تحریک یوتھ ونگ کے رہنما عثمان امین کی دعوت ولیمہ کے موقع پر کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما،انعام مصطفوی،حافث عثمان،رفیق صدیقی،فاروق بٹ،ابراررضاایڈووکیٹ،عرفان طاہر،قاضی مجیب،صدیق بٹ،محبوب الہی اور دیگر معززین شہر عمایدین علاقہ بھی موجود تھے،انہوںنے کہا کہ موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن سے مثبت تبدیلی کی کوئی امید نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حیرت ہے کہ حکمران جماعت کے چھوٹے اور بڑے سب سپریم کورٹ کو کھلی دھکمیاں، اپنی پوری قوت کے ساتھ ریاست کی رٹ کو چیلنج اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش میں مصروف ہیں،انہوںنے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنے گا ،اور شہدائے ماڈل ٹاون کے خون کا بدلہ حکمرانوں کو ہر صورت چکائیں گے،