مسلم لیگ(ن) پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن جماعت ہے ،شاہدہ قدیر

اتوار 25 فروری 2018 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن جماعت ہے،حکومت اس کی ہے جو عوام کے دلوں میں بس رہا ہے،نہ پہلے گبھرائے اور اب گبھراتے ہیں ،سیدھی طرح کہاجائے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیں گے کیونکہ میاں نوازشریف کو ہرانے کیلئے سیاسی طریقے کامیاب نہیں ہوپا رہے ہیں ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ اہم ادارہ ہے پارلیمنٹ آئین بناتی ہے وہ جو چاہئے تبدیلی کرسکتی ہے،میاں نوازشریف پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدہیں اوررہیں گے،نااہلیاں،جلاوطنیاں،دھمکیاںالزامات کی سازشیں اور مقدمات میاں نوازشریف اور پاکستانی عوام کو ایک دوسرے سے دور نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ میاں نوازشریف ایک نظریہ بن چکا ہے،پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانیوالا،موٹرویز کے جال سے ملک کو جگمگانے والا ہی سی پیک کے ذریعے ملک میں خوشحالی لانے والا میاں نوازشریف چند سازشی افراد کے فیصلوں کا محتاج نہیں قوم سب جانتی ہے۔

بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ کسی کے ذہن میں یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے شیر ڈر جائیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے، مسلم لیگ(ن) کے شیر اب نئے جذبے ،نئی امنگ اور نئی توانائیاں کے ساتھ اپنے قائد میاں نوازشریف کا پرچم تھام کر میدان میں نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :