عدلیہ کے مخالف فیصلوں کے باوجود میاںنوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے،سردار مہتاب احمد خان

اتوار 25 فروری 2018 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ عدلیہ کے مخالف فیصلوں کے باوجود میاں نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہاہے ،عوام شریف برادران کے بارے میں ہونے والی منفی پروپیگنڈہ سے آشنا ہیں،جنرل الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دھرنے اور افراتفری کی سیاست کرنیوالوں کو مستردکردیں گے اورعوام کیلئے اچھے کام اور تعمیر وترقی کی سیاست کرنیوالے ہی کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے میاں نوازشریف کو نااہل توقرار دے سکتے ہیں پر انہیںعوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا ۔