Live Updates

ْنااہلی مدت کا کیس ابھی سپریم کورٹ میںہے اور عمران خان نے فیصلہ پہلے ہی سنا دیا ،ملک سجاد

اتوار 25 فروری 2018 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے چیئرمین ملک سجا دنے اپنے ایک بیان میں سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں سخت تشویش اور پریشانی پائی جاتی ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے آنے والے فیصلوں کا علم پہلے سے ہی عمران خان اور شیخٴْ رشید کو کیسے ہو جاتا ہے اور پھر جس طرح کے فیصلے کے بارے میں وہ قبل از وقت عوام کو بتاتے ہیں پھر ویسا ہی فیصلہ کیسے آجا تا ہے ۔

انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور شیخٴْ رشید کے اس طرح کے بیانات سے عوام کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب پایا جا تاہے ، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کیساتھ ایک گھنائونا کھیل کھیلا جا رہا ہے جس کے محرکات کے بارے میں عوام اب پوری طرح آگاہ ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو آزاد قرار دینا اور دوبارہ جاری کیے گئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست مسترد کیے جانے سے اس گھنائونے کھیل کے تمام حقائق منظر عام پر آگئے ہیں ،مقصد صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کو سینٹ میں اکثریت حاصل کرنے سے روکنا ہے ۔

ملک سجاد نے کہاکہ اس ملک میں جمہوریت کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کی گئیں،پارلیمنٹ کو بے توقیر کیاگیا،لوگوں کے حق حکمرانی کو سلب کیاگیا مگر عوام نے کبھی ان سازشوں اور فتنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا،اب بھی پرانے بازی گر نئے جال لیکر پارلیمنٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس باران کا ہدف پاکستان کا مقبول ترین رہنما اور کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن میاں نوازشریف ہیں مگر مجھے پورایقین ہے کہ سازشیوں اور مہروں کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانا پڑے گی اور میاں نوازشریف سرخرو ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے ،پارٹی اس صورتحال سے بھی سرخرو ہوکر نکلے گی اور یہ میاں نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے،عدلیہ ہمارا بڑا ادارہ ہے جس کی عزت و احترام سیاستدانوں سمیت سب کا فرض ہے مگر یکے بعد دیگرے متنازعہ فیصلوں سے عدلیہ کا وقار مٹی میں ملتا دیکھ رہا ہوں ،عدلیہ کے وقار کو بچانا بھی پاکستان کے عوام کا کام ہے۔

مسلم لیگی رہنما ملک سجاد نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈے نہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو پہلے کم کر سکے اور نہ ہی اب مخالفین اپنے مقصد میںکامیاب ہو سکیں گے، سازشی عناصر کو سینٹ انتخابات اور پھر عام انتخابات میں منہ کی کھانی پڑے گی اور مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :