احد چیمہ کی ایک ایکڑ،باقی اراضی ان کے خاندان کی ہے،اہلیہ صائمہ احد

نیب میڈیا کے ذریعے میرے شوہرکاٹرائل کررہاہے،نیب 18سالوں میں قواعدوضوابط نہیں بناسکا،مجھے عدالتی حکم کے باوجود شوہر سے نہیں ملنے دیاجاتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 فروری 2018 20:52

احد چیمہ کی ایک ایکڑ،باقی اراضی ان کے خاندان کی ہے،اہلیہ صائمہ احد
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری 2018ء) : سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد نے واضح کیا ہے کہ احد چیمہ کی ایک ایکڑ،باقی اراضی ان کے خاندان کی ہے،نیب میڈیا کے ذریعے میرے شوہرکاٹرائل کررہاہے،نیب 18سالوں میں قواعدوضوابط نہیں بناسکا،مجھے عدالتی حکم کے باوجود شوہر سے نہیں ملنے دیاجاتا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ 18سال پہلے نیب کا قانون بنا لیکن قواعدوضوابط نہیں بنائے جاسکے۔

میں ملنے جاتی ہوں ۔لیکن وہ ملنے نہیں دیتے۔عدالتی حکم کے باوجود مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کے ذریعے میرے شوہر کاٹرائل کررہے ہیں۔ان کی بیوی کی حیثیت سے ان کا دفاع کروں گا۔انہوں نے کہاکہ ایک ایکڑزمین ان کااپنی ہے۔انہوں نے اس زمین کواپنے اثاثوں میں ڈکلیئرکیاہے۔

(جاری ہے)

باقی تمام اراضی ان کے خاندان کی ہیں۔اتنے سال تواعتراض نہ ہوا۔

انہوں نے تمام اپنے انکم اثاثے ظاہرکیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شام ساڑھے چاربجے اٹھایا گیا۔پھر مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔بدنیتی پربدنیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کوجس طرح بکتربند گاڑی میں لے جایا جاتا ہے۔کیا وہ کوئی دہشتگرد ہیں۔ان کانام ای سی ایل میں ڈال دیتے۔احد چیمہ ایک معززافسرہیں ان کے ساتھ اچھا رویہ اپنایا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ مجھے عدلیہ سے امید ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے گا۔میرے شوہر سرخرو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :