مریم نواز تحفے کا تاج دان کرنے کی بجائے لوٹی دولت واپس کریں: عوامی تحریک ویمن ونگ

اتوار 25 فروری 2018 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ مریم نواز تحفے میں ملنے والاتاج ’’دان ‘‘کرنے کی بجائے قوم کی لوٹی دولت واپس کریں،ایسے ڈراموں سے پاکستان کے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ۔پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد جاتی امراء کے حاتم طائیوں کے اصل چہرے پہچان چکی ہیں۔

’’باپ بیٹی ‘‘ جتنے چاہیں ’’وین ‘‘ ڈال لیں بالآخرلوٹی دولت خزانے میں جمع ہونی اور کرپشن کیسز میں جیلوں میں جانا ہے۔وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پر افنان بابر،عائشہ مبشر،زینب ارشد نے بھی خطاب کیا ۔فرح ناز نے کہاکہ صبح،دوپہر شام نا انصافی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی مریم نواز بتائیں17جون 2014 کو ماڈل ٹائون میں شہید کر دی جانیوالی تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کا کیا قصور تھا جب قوم کی ان بیٹیوں کے منہ میں گولیاں ماری گئیں اس وقت ان کے والد وزیر اعظم تھے،سانحہ ماڈل ٹائون کا منصوبہ وزیر اعظم ہائوس میں بنااور سانحہ مادل ٹائون کی قتل و غارت گری کے پلان پر ان کے ہیرو انکل شہباز شریف نے عمل کروایا۔

(جاری ہے)

مریم نواز بتائیں ماڈل ٹائون شہیدہ تنزیلہ امجد کے بچوں کو 4سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف کیوں نہیں ملا سانحہ ماڈل ٹائون کی غیر جانبدار تحقیقات کیوں نہیں ہونے دی جا رہی فرح ناز نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے بے گناہوں کا خون شریف خاندان کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا ،ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔افنان بابر،عائشہ مبشر اور زینب ارشد نے کہاکہ مریم نواز کا واویلہ ان کے خاندان کے معاشی جرائم کی پردہ پوشی کے کام نہیں آ سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :