حکومت کی کوشش ہیکہ شہریوں کو صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتیں مہیا کریں، ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ

اتوار 25 فروری 2018 20:40

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوامی مشکلات کو حل کرنے میں سنجیدہ ہیں حکومت کی کوشش ہیکہ شہریوں کو صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتیں مہیا کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلی ناصر آباد کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے علاقہ مکینوں سے ان کے مسائل سنی اور بعض مسائل کے حل کے لیئے موقع پراحکامات بھی جاری کیئے جس پر قبائلی رہنماء حاجی راوت خان جتک نے ڈپٹی کمشنرکا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنرسید زاہد شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیئے اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کلی ناصر آباد کے عوامی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور جو مسائل ہمارے بس سے باہر ہو تو ان کے حل کے لیئے صوبائی حکومت سے درخواست کریں گے۔

متعلقہ عنوان :