روس اور شامی فوجیوں کی جانب سے غوطہ میں نہتے مسلمانوں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، سابق گورنر بلوچستان سید محمد فضل آغا

اتوار 25 فروری 2018 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و سابق گورنر بلوچستان سید محمد فضل آغا نے کہا ہے کہ روس اور شامی فوجیوں کی جانب سے غوطہ میں نہتے مسلمانوں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دنیا میں مسلمان آج مختلف بحرانوں سے دو چار ہیں ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے جب تک ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت نہیں ہوگی اس وقت تک ہم کامیابی ہمکنار نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ پاکستان کو پوری دنیا میں تنہا کریں اس وقت ملک کواندرونی و بیرونی دشمنوں کا سامنا ہے موجود حالات میں امریکہ کی کوشش ہے کہ پاکستان کو پوری خطے میں تنہا کریں امریکہ اپنے مقاصد کے لئے افغانستان کے بعد پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ انڈیا کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہی ہے 70سالوںسے امریکہ نے دوستی کی آڑ میں ہمیشہ پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے اب بھی امریکہ ملک کو تقسیم کرنے کے در پر ہیں انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے یا کسی بھی پڑوسی ممالک سے جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنی خودارادیت ، تشخص اور ملکی وقار وسالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے تمام اقوام سے برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اس خطے میں ایک اہم رول ہے روس اور شامی فوجیوں کی جانب سے غوطہ میں نہتے مسلمانوں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دنیا میں مسلمان آج مختلف بحرانوں سے دو چار ہیں ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے جب تک ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت نہیں ہوگی اس وقت تک ہم کامیابی ہمکنار نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :