پیپلزپارٹی جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے جب تک ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوری نظام نہیں ہوگا،میر علی مدد جتک

اتوار 25 فروری 2018 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے جب تک ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوری نظام نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے جن لوگوں نے جمہوریت کا نام استعمال کرکے اقتدار کی اور عدلیہ کے ساتھ ٹکرائو کیا وہ ملک چلانے کے قابل نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں کلی کرسچن کالونی بشیر آباد میں اقلیتی ونگ کی جانب سے لگائے گئے ممبر سازی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزئی، اقلیتی ونگ کے صدر جعفر جارج اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں اقلیتی برادری کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کی ہے اس لئے تو لوگ پیپلزپارٹی کی جمہوری تسلسل کو سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا اور جمہوریت کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ کبھی بھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام اب ان قوتوں کو مسترد کریں جنہوںنے ملک کو بحرانوںسے دو چار کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا وقت آگیا ہے کہ عوام ایک بار پھر پیپلزپارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ حقیقی معنوں میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکیںانہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے جب تک ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوری نظام نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے جن لوگوں نے جمہوریت کا نام استعمال کرکے اقتدار کی اور عدلیہ کے ساتھ ٹکرائو کیا وہ ملک چلانے کے قابل نہیں ہے۔