نوشکی،پیپلزپارٹی کے جانب سے پارٹی میں شمولیت کرنے پرڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا

اتوار 25 فروری 2018 20:40

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے جانب سے پارٹی میں شمولیت کرنے پر ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں استقبالیہ دیا گیا،استقبالیہ تقریب میں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،استقبالیہ تقریب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی نائب صدر میر مولابخش گورگیج،ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورانگزیب جمالدینی،ضلعی صدر ایم ابراہیم بلوچ،ربانی خلجی،خدائے رحیم مجاہد،حاجی غلام جان حسن زئی،اللہ داد حسنی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں ،کسان ،دہقانوں کی جماعت ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مظلوم ومحکوم عوام کے لئے آواز بلند کی ہے ،پاکستان کی ترقی اور پسماندگی کا خاتمہ پیپلزپارٹی کا وطیرہ رہاہے ،ملک کو ایٹمی قو ت بنانے کے لئے پیپلزپارٹی نے قربانی دی ہے ،مقررین نے کہاکہ شہید زوالفقار بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت اور بے نظیر بھٹو نے ملک کو جمہوریت کا تحفہ دیا ہے ،بلوچستان پیپلزپارٹی کا گڑھ بن رہاہے ،دن بدن لوگوں کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہے جو خوش آئند اقدام ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت میں پارٹی نے اکائیوں کو صوبائی خودمختیاری دی ،این ایف سی ایوارڈ کے زریعے چھوٹے صوبوں کے وسائل انکے حوالے کئے گئے مقررین نے کہاکہ قوم پرستوں نے ہمیشہ نفرت کے سوا کچھ نہیں کیاہے آئندہ انتخابات میں قوم پرستوں کو شکست سے دوچار کردینگے ،پاکستان پیپلزپارٹی نے نوشکی کو گیس ،چاغی کو بجلی کی فراہمی دی جبکہ پاسپورٹ آفس ،مل گرڈ اسٹیشن اور ملک وصوبے بھر میں ڈاک خانوں کا جال بچھایا،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی مذہبی،لسانی تعصب سے بالاتر ہوکر جدوجہدکررہی ہے پارٹی کارکن منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں ،پاکستان پیپلزپارٹی کے مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہوکر منفی پروپیگنڈوں پر اتر آئے ہیں،آئندہ انتخابات میں قوم پرستوں کو شکست فاش دیکر انہیں انکی اوقات دکھائیں گے،انہوں نے کہاکہ سالانہ کروڑوں کے فنڈز ہونے کے باوجود آج بھی ضلع کے عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ ضلع کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عوام کو معالجہ کی سہولت میسر نہیں ،چار سال تک صحت کا محکمہ قوم پرست جماعت کے ساتھ ہونے کے باوجو د صحت اور دیگر شعبوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ،ہسپتالوں کی حالت زار پہلے سے ابترہوئی ہے بہتر نہیں ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر معاشرہ کا کارآمد شہری بنائیں گے اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ضلع چاغی اور نوشکی میں بھرپورمقابلہ کرکے مخالفین کے لئے زمین تنگ کردیگی ۔