راولپنڈی، گولڑہ موڑ تا اسلام آباد بر استہ ضلع کچہری پبلک ٹرانسپورٹ چلائے جانے کے مجوزہ منصوبے پربلا تاخیر عمل درآمد کرے،ثنااللہ اختر

تاکہ راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں کے مابین آمدورفت کی سہولیات میں اضافہ ہو،صدر رفاعی تنظیم الاخوت

اتوار 25 فروری 2018 20:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثنااللہ اخترنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب گولڑہ موڑ پشاور روڈ تا اسلام آباد بر استہ ضلع کچہری پبلک ٹرانسپورٹ چلائے جانے کے مجوزہ منصوبے پربلا تاخیر عمل درآمد کرے تاکہ راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں کے مابین آمدورفت کی سہولیات میں اضافہ ہو انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شریک تھے انہوں نے کہا کہ مذکورہ سہولت کی عدم دستیابی کی بنا پر راولپنڈی کینٹ و پشاور روڈ کے ارد گرد گنجان آبادیوں کے رہاشیوں کو کاروباری مراکز ، سرکاری دفاترنیزطالب علموں کو تعلیمی مراکز تک آمدورفت سے متعلق ان گنت دشواریوں کا سامنا رہتا ہے اسی طرح مری روڈپر ٹریفک کے بے حد دبائو کی بنا پر شہریوںکو وقت کے ضیاع کے علاوہ سفری دشواریوں میں ہر آئے دن اضافہ ہو رہا ہے جس کے ازالے کے لیے آرام دہ ٹرانسپورٹ سروس کا اجرا ضروری ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :