لاہور،نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو آج طلب کر لیا

اتوار 25 فروری 2018 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) نیب لاہور نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو آج طلب کر لیا ہے۔ عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عبدالعلیم خان نے ہیکسم انٹر نیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی بنا رکھی ہے اور اپنے اثاثہ جات میں کمپنی کو ظاہر نہیں کیا تھا، واضح رہے کہ عبدالعلیم خان پہلے بھی اس کیس میں نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :