موسیاتی تبدیلیوں سے خطے کی عوام کو سیلابوں اور قحط سالی کا سامنا رہا ہے

جنوبی ایشیا کے ممالک پر مشتمل کنشور شیم خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کے اقدامات کر رہا ہے، ڈاکٹر یوسف ظفر،ڈاکٹر ڈیوڈ مورڈن ڈی جی آئی سی ایم او ڈی نیپال،ڈاکٹر کالور ایس مورالیپروگرام آفیسر ایل ای اے ڈی کینیڈا و دیگر کی پریس کانفرنس

اتوار 25 فروری 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) جنوبی ایشیا کے ممالک پر مشتمل کنشور شیم خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کے اقدامات کر رہا ہے ۔موسیاتی تبدیلیوں سے خطے کی عوام کو سیلابوں اور قحط سالی کا سامنا رہا ہے۔ گرمی کی شدت کے اضافے کی وجہ سے کلیشئر تیزی کے ساتھ پگھل رہے ہیں جس کی وجہ سے سیلاب اور قدرتی آفات جنم لے رہی ہیں ۔

اقوام متحدہ کا اداہ یو این آئی ایف دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر،ڈاکٹر ڈیوڈ مورڈن ڈی جی آئی سی ایم او ڈی نیپال،ڈاکٹر کالور ایس مورالیپروگرام آفیسر ایل ای اے ڈی کینیڈا و دیگر نے مقامی ہوٹل سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کل بروز سوموار 26فروری کو منعقد ہو گی جس میں دنیا بھر کے ماہرین پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ان سے بچنے کے حوالے سے تجاویز بھی دیں گے اور اپنے تجربات سے بھی آگاہ کریں گے ۔ کنشورشیم میں پاکستان ،نیپال،بنگلہ دیش ،انڈیا کے ممالک شامل ہیں ۔

مقررین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت بن چکی ہے ۔حکومت پاکستان نے معاہدہ پیرس کی روشنی میں بہتر اقدامات کئے ہیں ۔پی اے آر سی زراعت اور فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔پی اے آر سی نے پہلی بار پاکستان میں گلیشئرز کی انوٹری بنائی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے کلیشئرز کے پگھلنے کی صورتحال کا جائزہ لینے میں مدد ملی ہے ۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان میں بھی گلیشئرز پگھلنے کا عمل تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کو روکنے اور پانی کو محفوظ کرنے کے اقدامات کرنا بے حد ضروری ہیں ۔ موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسل کے لئے چیلنج کی حیثیت بن جائے گی جس ے نبرد آزما ہونے کے لئے مؤثر اقدامات کرنا وقت کی ضرورت ہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے دور رس اقدامات کئے جا سکیں ۔ چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر نے بتایا کہ پاکستان میں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کیٰ چیلنجز سے نمٹنے کے تیار رہنے کے لئے ہے جس میں پاکستان ،نیپال ،انڈیا ،کنیڈا سے ماہرین شرکت کریں گے ۔ طارق ورک

متعلقہ عنوان :