سمندری روڈ پر ہونیوالے قتل کا مقدمہ پا نچ کار سوارو ں کیخلاف درج کرلیا گیا

اتوار 25 فروری 2018 20:30

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) سمندری روڈ پر ہونے والے قتل کا مقدمہ پا نچ کار سوارو ں کے خلاف درج کرلیا گیا ۔ وا ضح رہے کہ گزشتہ روز چک نمبر 366 ج ب کا غلام مصطفی موٹر سا ئیکل نمبری 6366 ٹی ایس ایف پر سوار ہوکر محلہ اسلام پورہ جارہا تھا کہ جب وہ سمندری روڈ پر پہنچا تو پہلے سے تھڑا مار کر بیٹھے پا نچ کار سوارو ں نے اندھا دھند فا ئرنگ کرکے غلام مصطفی کو موت کے گھا ٹ اتا ر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس گوجرہ نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے اور اسکے چچا سپرد علی کی مدعیت میں چک نمبر 366 ج ب کے طارق ، اصغر ، تنویر اور دو نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے درخواست میں سپرد علی نے موقف اختیا ر کیا ہے کہ پا نش سال قبل ملزم طارق وغیرہ نے اس کے بھتیجا القم کو قتل کردیا تھا جس کے مقدمہ کا مدعی غلا م مصطفی تھا جو مقدمہ کی پیروی کرتا تھا مخا لفین نے اسی پا داش میں اسے قتل کیا ہے ۔ سٹی پو لیس ملزما ن کی تلا ش میں چھا پے مار رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :