سانگلہ ہل کے نزدیک کار اور ٹرالر میں تصادم 80سالہ زمیندار جاںبحق ، ڈرائیور سمیت 4افراد زخمی

اتوار 25 فروری 2018 20:30

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) سانگلہ ہل کے نزدیک کار اور ٹرالر میں تصادم 80سالہ زمیندار جاںبحق ،بھتیجا ،بھانجا اور ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر سانگلہ ہل میں پہنچادیاگیا۔تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل کے نواحی گاؤں چک 40ہمراجپورہ کا80سالہ زمیندار فقیر محمد اپنے بھانجے اور بھتیجے کے ہمراہ کار پر سوارہوکر صفدرآباد سے اپنے گاؤں آرہے تھے کہ راستے میں عبداللہ پور کولر بس سٹاپ کے نزدیک ان کی کارسے سامنے آنیوالے ٹرالر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں زمیندار فقیرمحمد اور اس کے بھانجے اور بھتیجے اور ڈرائیور رشید مسیح زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر سانگلہ ہل پہنچایا جہاں پر اسی سالہ زمیندار فقیر محمد جاں بحق ہوگیا اس کا 35سالہ بھانجا محمد ارسلان اور اس کا 22سالہ بھتیجا علی اور ڈرائیور رشید مسیح کو ہسپتال میں داخل کردیاگیا ،ارسلان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اس واقعہ پر ان کے گاؤںچک 40ہمراجپورہ کے رہائشی بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے ،پولیس کی کاروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے فقیر محمد کے لواحقین اس کی معیت گاؤں لے گئے اس واقعہ پر اس کے گھر صف ماتم بچھ گئی ،بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے زمیندار اپنے عزیزوں کے ہاں ایک افسوس کے بعد اپنے گاؤں چک 40آرہے تھے کہ فقیرمحمد کو موت نے دوبارہ گھرآنے کی مہلت نہ دی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کار اور ٹرالرکو اپنے قبضے میں لے لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :