پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

اتوار 25 فروری 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) : پنجاب یونیورسٹی نے صائمہ صدیق دختر محمدصدیق اختر کوانوائرمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’فیملی میریٹیسی کے منتخب پودوں کے فراری تیلوں کا ماحول دوست جائزہ‘‘کے موضوع پر، عائشہ ارشد دودھی دختر محمد ارشد دودھی کوہوم اکنامکس کے مضمون میں ان کے’’فیشن عکاسی کے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کا ملبوسات کے منظر کشی اور ساخت کے ساتھ تعلق ‘‘کے موضوع پر،عمارہ سحردخترعبدالغفور کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’پنجاب کی سرکاری و غیر سرکاری جامعات کے طلبہ کا ادراک قابلیت ملازمت، بلند نظری اور عزِم ادارہ کا تقابلی جائزہ‘‘کے موضوع پرا، سعدیہ بشیر دختربشیر احمدکوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’حدت پسند (جیوبیسیلس ایس بی ایس۔

(جاری ہے)

فورایس)اور معتدل حدت پسند(بیسیلس سٹرین۔ آرفائیو) سے ماخوذ لیکیزز کی تشکیل نو اور تقابلی مطالعہ ‘‘کے موضوع پراور شہلا ہنی دختر محمد بخش کو سولڈ سٹیٹ فزکس کے مضمون میں ان کے’’شفاف الیکڑوڈ کے لیے استعمال ہونی والی دھاتی نینو تارون میں آئن بیم شعاع ریزی کے اثرات ‘‘کے موضوع پر-پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :