کرن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام چوتھے سالانہ فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کا معائنہ

اتوار 25 فروری 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء)کرن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول شاہپور بھنگو میں اخوت ہیلتھ سروسز ‘ الاحسان آئی ہسپتال‘پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل‘فائونٹین ہائوس اور پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے تعاون سے ایک فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ صبح09بجے سے دوپہر 3بجے تک جاری رہنے والے میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی دوہزار سے زائد افراد کا چیک اپ کیا گیا جبکہ ایک ہزارسے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور ادویات کے علاوہ مفت عینکیں بھی دی گئیں۔

کیمپ میں 130سے زائد افراد کی آنکھوں میں سفید موتیا کی تشخیص کی گئی جن کو آپریشن کیلئے لاہور لیجایا جائیگا۔کیمپ میں شوگر‘کولیسٹرول‘ہیپا ٹائٹس بی سی‘یورک ایسیڈ اور ہڈیوں کے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں میڈیکل ‘ذیابیطس ‘ہارٹ ‘گیسڑو‘گائنی‘ آئی‘سائیکاٹری کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ غذائی معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز ڈاکٹر طاہر رسول ‘ڈاکٹر وسیم عباس‘ ڈاکٹرذوالفقار احمدرحمان‘لیڈی ڈاکٹرحمیرا‘اکرام اللہ خان کاکڑ‘شاہد سلیم‘شبینہ نسیم‘ حافظ لیاقت‘محمد جمیل‘عامر‘دامن شیخ اور آنکھوں کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیااور مفت ادویات بھی دیں۔کیمپ کا افتتاح ایم پی اے مولانا غیاث الدین نے کیا جبکہ مہمان خصوصی لیگی رہنماء و ایم ڈی ایجوکیٹر حافظ شبیر احمد تھے۔

کیمپ میں صدر کرن ویلفیئر فائونڈیشن روبی ہاشم‘جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ ‘ممبر ایگزیکٹیو بادٰی محمد اختر‘رضاکاران صوفی منظور احمد‘صوفی محمد اقبال ‘محمدعمر عبداللہ‘مجاہد ‘محمد آصف‘نویدجنجوعہ‘ بشارت‘طارق الیکٹریشن‘ملک ناصر‘عبدالقیوم ٹیپواور دیگر نے اپنی اپنی خدمات سر انجام دیں۔تقریب کے اختتام پر مہمان حصوصی نے شیلڈز ‘سوینئیر اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔